مودی حکومت کی دوسری میعاد کا یہ دوسرا عام بجٹ ہے۔ اس سے قبل جولائی کو سنہ 20-2019 کے لیے عام بجٹ پیش کیا گیا تھا۔
ریاست اتر پردیش کے بنکر اکثریت والے ضلع مئو میں بنکروں کو بجٹ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔
دراصل بنکروں کو سب سے پہلے بجلی سبسڈی کی درکار ہے۔ کیونکہ حال ہی میں اترپردیش کی یوگی حکومت نے بنکروں کو 72 روپے ماہانہ کے ریٹ سے بجلی فراہم کئے جانے کے سابقہ حکومت کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔
اس ضمن میں بنکروں کو بجلی اور خام مال کے ساتھ بہتر مزدوری کی بھی امید ہے۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے پیش نظر گذشتہ برس دو بجٹ پیش کے گئے تھے، فروری میں عبوری بجٹ پیش کیا گیا تھا۔ دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 5 جولائی کو سنہ 20-2019 کے لیے عام بجٹ پیش کیا تھا۔