علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ تھانہ کے تحت چھرا کے علاقے میں واقع ایک قدیم تاڑ والی درگاہ میں کچھ نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی جس میں درگاہ کی باؤنڈری، مینار اور گنبد کو نقصان پہنچاہے۔ درگاہ کی توڑ پھوڑ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مرمت کا کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
درگاہ کی وائرل ویڈیو اور تصاویر میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ درگاہ سڑک کے کنارے پر واقع ہے۔ اس کے مرکزی دروازے پر موجود میناروں کو شہید کیا گیا تھا جس کی مرمت کا کام پولیس نے اپنی موجودگی میں آنن فانن میں مکمل کروا دیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو تیعنات کر دیا ہے۔
درگاہ کی توڑ پھوڑ سے متعلق سرکل آفیسر شھبیندر سنگھ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں درگاہ کا ذکر نہیں کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مذہبی جگہ کی باؤنڈری وال کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مرمت کا کام کو مکمل کروایا۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی جاری ہے۔ فی الحال علاقے میں امن و امان قائم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gyanvapi Premises ASI Survey:گیان واپی کیمپس کی سروے کا آج چھٹا دن
مقامی لوگوں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں میں قدیم درگاہ میں توڑ پھوڑ کو لے کر غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔