سہارنپور کے سرساوہ تھانہ علاقے میں رہنے والی پوجا راٹھور 17 فروری کو لاپتہ ہو گئی تھیں۔ شوہر امراو سنگھ ایئر فورس اسٹیشن Air Force Station میں سارجنٹ کے عہدے پر تعینات ہیں، اس معاملہ میں انہوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ جس کا انکشاف کرتے ہوئے آج ایس پی رورل اتل شرما نے بتایا کہ پوجا کا قتل سازش کے تحت کیا گیا۔
دونوں نے ساس سسر کی بغیر رضا مندی سے شادی کی تھی، جس سے وہ ناراض تھے، جس کی وجہ سے ساس سسر نے سرساوہ کے رہنے والے پرویش کے ساتھ منصوبہ بندی کی اور تھانہ نانوتہ کے رہائشی مونو سے سپاری دے کر خاتون کا قتل کرایا۔
یہ بھی پڑھیں: UP Elections 2022: بارہ بنکی میں ووٹنگ کو لے کر تیاریاں مکمل
ساس سسر اپنی بہو کو لے کر ہریانہ کے یمنا نگر گئے تھے، جہاں اس قتل کی وارات کو انجام دے کر لاش کو نہر میں پھینک دیاگیا۔
دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، حالانکہ ساس سسر ابھی فرار ہیں، جو کہ بیکانیر میں ہیں، وہاں کی پولیس کو اطلاع کر دی ہے، جلد ہی دونوں کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔