ETV Bharat / state

مظفرنگر: چھوٹے کاروباریوں کا دکان لگانے کی اجازت دینے کا مطالبہ - urdu news

مظفرنگر میں جھانسی کی رانی چوک پر ٹھیلہ لگا کر سامان فروخت کرنے والے تاجروں نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں ضلع کلکٹر سے ملاقات کی اور انہیں ایک میمورنڈم پیش کیا۔

مظفرنگر: بےروزگار تاجروں نے ضلع کلکٹر سے ملاقات کی

author img

By

Published : Feb 26, 2021, 8:03 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں واقع جھانسی کی رانی چوک کے قریب دکان لگانے والے چھوٹے تاجروں نے اپنے مطالبات کے پیش نظر آج ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور میمورینڈم پیش کیا۔

اس دوران انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو بتایا کہ جھانسی کی رانی چوک کے قریب ہم سب ٹھیلے پٹری پر سامان فروخت کر کے اپنی زندگی بسر کرتے تھے۔ لیکن گزشتہ دنوں چوک پر موجود پارک کی مرمت کا حوالہ دے کر ہم دکانداروں کو وہاں سے ہٹا دیا گیا اور کہا گیا کہ پارک کی مرمت ہونے کے بعد آپ سبھی کو یہاں دوبارہ بیٹھنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

ویڈیو

اس کے سبب گزشتہ تین ماہ سے ہم تمام چھوٹے دکاندار بے روزگار ہیں جس سے ہمیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حالت بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ گھر میں چھوٹے بچے کھانہ مانگتے ہیں تو ہمارے پاس انہیں دلاسہ دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ اس لئے ہم انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں چوک پر دکان لگانے کی اجازت دی جائے تاکہ ہم اپنے کنبے کا گزر بسر آسانی سے کر سکیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.