ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جٹا شنکر راؤ نے جمعرات کو بتایا کہ ججھار گاؤں باشندہ ببلو ڈھیمر(38)نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی جبکہ اس کی بیوی سیتا دیوی(35) کی زہریلی اشیاء کھانے سے اس کی موت ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد کے مطابق ببلو کی معاشی حالت کافی کمزور تھی۔ وہ مزدوری کرکے اپنے کنبے کا پیٹ پالتا تھا۔
اس کے تین بچے ہیں۔ روزگار نہ ملنے سے وہ کافی مایوس رہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔
وہیں ایس ڈی ایم راکیش کمار نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد روینوانسپکٹر کو موقع پر بھیج کر رپورٹ طلب کی ہے۔