ETV Bharat / state

بریلی میں زیر تعمیر بلند دروازہ ابھی سے بنا عوام کی توجہ کا مرکز - ای ٹی وی بھارت اردو خبریں

تصوف کے مراکز میں سے ایک بریلی میں واقع خانقاہ عالیہ نیازیہ میں راہ خاص پر زیر تعمیر نو دروازہ کو بلند دروازہ کا نام دیا گیا ہے اور اسے کافی دلکش انداز سے تعمیر کیا جارہا ہے۔

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 12:30 PM IST

اس دروازے کو فتح پور سیکری کے بلند دروازہ کی طرز پر تاریخی بنانے کے لیے پچّی کاری، میناکاری، نقاشی کے علاوہ سونے اور سیاہ قلم کا کام کرایا جا رہا ہے۔ تعمیراتی کام کو مزید خوبصورت و دلکش بنانے کے لیے راجستھان، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ سے کاریگر بلائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تقریباً ایک برس قبل وقت کے سجادہ نشین حسنین میاں نے بلند دروازہ کی سنگ بنیاد رکھی تھی لیکن گزشتہ تین ماہ قبل وہ ان کی رحلت ہوگئی جس کے بعد اس تاریخی دروازے کی تعمیر کا کام روک دیا گیا تھا۔

بریلی میں زیر تعمیر بلند دروازہ

اس کے بعد سجادہ الحاج شاہ مہندی میاں نے سجادہ نشین منتخب ہونے کے بعد بلند دروازہ کا تعمیری کام تیزی سے شروع کرا دیا، اس کے علاوہ خانقاہ عالیہ نیازیہ میں تمام زیر تعمیر کاموں کو رفتار دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

فتح پور سیکری کے بلند دروازے کی طرز پر تعمیر ہونے والا یہ بلند دروازہ خطّہ روہیلکھنڈ کے باشندوں کے لیے ابھی سے ہی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کسی درگاہ یا خانقاہ میں قائم یہ دروازہ اس علاقے میں بلندی کے اعتبار سے اپنے آپ میں واحد دروازہ ہوگا۔

دروازے کی اونچائی 64 فٹ اور چوڑائی 22 فیٹ ہے، دروازے کے اطراف میں بلند مینار تعمیر کیے جارہے ہیں اور چند پائیدان پر چڑھ کر ہی دروازے سے گزرنا ہوگا۔ اس دروازے پر راجستھان اور تلنگانہ سے لائے گئے خوبصورت پتھر لگائے جا رہے ہیں۔

ملک کی مختلف ریاستوں سے آئے کاریگروں کے قیام و طعام کا انتظام بھی خانقاہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.