ETV Bharat / state

Security Guard Killed In Road Accident منی بس کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

گریٹر نوئیڈا کے دادری تھانہ کے تحت لوہارلی ٹول پلازہ پر منی بس بے قابو ہوکر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ بے قابو بس کی ٹکر سے ٹول پلازہ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہوگیا۔ تشویشناک حالت میں سیکویرٹی گارڈ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔

منی بس کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ ہلاک
منی بس کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ ہلاک
author img

By

Published : Mar 3, 2023, 8:03 PM IST

منی بس کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ ہلاک

گریٹر نوئیڈا:ریاست اترپردیس گریٹر نوئیڈا کے لوہارلی ٹول پلازہ پر ہوئے سڑک حادثہ ٹول اسٹیشن پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ٹول پلازہ پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے والے واقعے میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ رات ساڑھے 11 بجے جب ٹول پلازہ پر خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ سیکیورٹی گارڈ چھوٹا لال ڈیوائیڈر پر بیٹھا ہوا تھا۔ اسی دوران ایک تیز رفتار منی بس بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔ ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری لائن میں پہنچ گئی۔ وہاں موجود سیکیورٹی گارڈ چھوٹے لال کو اپنی زد میں لے لیا۔ ٹول کارکنوں نے فوری طور پر چھوٹے لال کو اسپتال میں داخل کرایا۔ لیکن علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔

معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے دادری پولیس نے بتایا کہ ایک منی بس غازی آباد سے نیشنل ہائی وے کے ذریعے علی گڑھ کی طرف جا رہی تھی۔ اسی دوران لوہرلی ٹول پلازہ کے قریب بس بے قابو ہو کر دوسری لائن میں جا گری۔واقعے میں ٹول پلازہ پر تعینات سیکیورٹی گارڈ بے قابو بس کی زد میں آگیا۔ بس نے سیکیورٹی گارڈ کو کچل دیا۔ چھوٹے لال بلند شہر اتر پردیش کا رہنے والا تھا، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے اس کی نعش کو قبضے میں لے کر پنچنامے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور پولیس نے منی بس کو بھی قبضے میں لے لیا ہے اور منی بس کے ڈرائیور کو حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے.

یہ بھی پڑھیں:Umesh Pal Murder بی جے پی نے ملزم محمد غلام کے بھائی راحیل حسن کو پارٹی سے نکالا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.