میرٹھ میں آج تھانہ برہم پوری علاقے کے انجم پلیس کے باہر ایک نوجوان کو سرے عام چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ قتل کا واقعہ سامنے آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے شدید طور پر زخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس قاتلوں کی تلاش میں مصروف ہے۔Uncle Kills Nephew over Property in Meerut
میرٹھ میں رشتوں کے خون کا آج ایک اور واقعہ سامنے آیا جہاں جائیداد کے تنازع میں چاچا نے دو لوگوں کے ساتھ مل کر اپنے بھتیجے ساجد کا سرے عام قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔ سرعام قتل کی اس واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر شدید زخمی ساجد کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔
پولیس کے اعلیٰ افسران کے مطابق ساجد کا اپنے چاچا کے ساتھ جائیداد کا کچھ جھگڑا بتایا جا رہا جس کی وجہ سے چاچا نے ساجد کا قتل کر دیا۔ پولیس تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کر نے کی بھی بات کہہ رہی ہے۔