نشا ہیلتھ کیئر ہسپتال میں ہوئی اس میٹنگ میں ضلع کے مختلف حلقوں سے آئے ڈاکٹرس نے شرکت کی اور این سی آئی ایس ایم کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
یونانی ڈاکٹرس نے اس کمیشن کو یونانی ڈاکٹرس کے ساتھ حق تلفی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونانی ڈاکٹرس بھی اسی ملک کے طبی نظام کا ایک حصہ ہیں۔ اس لیے انہیں بھی برابری حاصل ہونی چاہیے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی وہ تمام اختیارات مہیہ کرائے جائیں، جو دیگر پیتھیوں کو حاصل ہیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 11 جون 2021 کو ایک گزٹ کے ذریعہ این سی آئی ایس ایم کو منظور فراہم کر دی ہے اور سینٹرز کاؤنسل آف انڈین میڈسن (سی سی آئی ایم) کو ختم کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: سینٹرز کاؤنسل آف انڈین میڈیسین کا خاتمہ، یونانی ڈاکٹرز میں ناراضگی
یونانی پیتھی سے منسلک افراد اس پر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔ ان کو مختلف طرح کے خدشات ہیں۔ ان کو خدشہ ہے کہ این سی آئی ایس ایم یونانی پیتھی کو ختم کرنے کی سازش ہے۔