ETV Bharat / state

Umesh Pal Murder Case شوٹر بلّی عرف سدھانشو پولیس حراست میں - امیش پال قتل

امیش پال قتل معاملے میں پولیس نے شوٹر بلّی عرف سدھانشو کو حراست میں لیا ہے، تاہم ابھی اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 13, 2023, 10:16 AM IST

پریاگ راج: عتیق احمد گینگ کے شوٹر بلی عرف سدھانشو کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ہفتہ کو عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کا ایک سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ یہ وائرل ویڈیو 19 فروری کا تھا۔ جس میں شوٹر صابر عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین کے ساتھ نظر آیا۔ یہ تمام لوگ دھوم گنج تھانہ علاقے کے نیوا علاقے میں واقع عتیق احمد کے شوٹر بلی عرف سدھانشو کے گھر گئے تھے۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پریاگ راج پولیس الرٹ ہوگئی اور بلی کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کر اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ جبکہ بلی دیگر شوٹروں کے ساتھ امیش پال قتل کیس کے بعد سے فرار تھا۔ تاہم بلی کو حراست میں لیے جانے کی کسی بھی پولیس اہلکار نے تصدیق نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Atique Ahmed Audio Viral عتیق احمد کا دھمکی آمیز مبینہ آڈیو وائرل

عتیق احمد کی بیوی شائستہ پروین اور امیش پال قتل کیس میں ملوث دیگر شوٹروں کا سراغ لگانے کے لیے پولیس نے اتوار کو بلی عرف سدھانشو کو حراست میں لیا ۔ پولیس بلی سے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ شائستہ پروین اور شوٹر صابر کہاں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ امیش پال قتل کیس کو انجام دینے کے بعد شوٹر صابر، ارمان، اسد، گڈو مسلم اور غلام کہاں ہیں؟ پولیس بلی کے ذریعے امیش پال قتل کیس سے متعلق تمام شوٹروں کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جب کہ شوٹر بلی کو پولیس نے کہاں سے حراست میں لیا ہے، اسے کہاں رکھا گیا ہے، اس بارے میں کسی پولیس افسر نے کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے بلی کو حراست میں لیے جانے کی بھی تصدیق نہیں کی ہے۔ جبکہ امیش پال قتل کیس کے بعد سے بلی سمیت عتیق گینگ سے وابستہ زیادہ تر ارکان گھر سے فرار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.