ETV Bharat / state

شب برات: عوام سے گھروں میں رہنے کی منفرد اپیل - lock down

رواں برس کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے اور کہیں پر بھی بھیڑ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں ہے جس میں سبھی مذہبی مقامات و مذہبی تقاریب شامل ہیں۔

منفرد انداز میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 9, 2020, 2:25 PM IST

آج شب برات ہے۔ اس دوران اترپردیش کے ضلع جھانسی میں کسی بھی مقام پر کوئی تقریب نہیں انجام دی جائے گی، نیز قبرستان، مقبروں اور مساجد جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

منفرد انداز میں عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

شہر جھانسی کے علمائے کرام نے اس تعلق سے منفرد انداز میں بیداری مہم نکالتے ہوئے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی اور اپنے گھر میں ہی رہ کر عبادات کرنے کی اپیل کی۔

شہر کے معروف مولانا رضوان قاسمی ایک جیپ کے ذریعہ پورے شہر میں گھوم گھوم کر صبح سے یہ اعلان کررہے ہیں کہ عوام لاک ڈاؤن کی مکمل پیروی کرتے ہوئے کورونا وائرس کو شکست دینے میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ سب اپنے گھروں میں رہیں، گھر پر رہ کر اپنے آپ اور رشتہ داروں کے علاوہ پورے ملک اور دنیا کی حفاظت کے لیے دعا کریں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.