روس یوکرین کے درمیان جنگ سنگین شکل اختیار کرچکی ہے۔ جبکہ ابھی بھی ہزاروں کے تعداد میں بھارتی طلبہ وہاں پھنس ہوئے جو مسلسل حکومت سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔ جبکہ وہاں پھنسے طلبہ کو واپس لانے کی کوششیں بھی ہورہی ہے۔
وہیں یوکرین میں پھنسے طالبہ کو آپریشن گنگا فلائٹ کے تحت بھارت واپس لایا جارہا ہے۔ یوکرین سے علی گڑھ پہنچی مادھوری اروڑہ کاکہنا ہے کہ وہاں کے حالات انتہائی خراب ہے۔ ہر گھنٹے بم دھماکے کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ غذا ختم ہوچکے ہیں وہاں پھنسے طلبہ کے پاس کھانے پینے کی چیزوں کی قلت ہے۔' Madhvi Returned from Ukraine
علی گڑھ پہنچ کر مادھوی اہل خانہ سے مل کر جذباتی ہوگئی۔ معلومات دیتے ہوئے مادھوی نے بتایا کہ ایسا لگتا تھا کہ پتہ نہیں کیا ہوجائے گا۔'
مادھوی نے مزید بتایا کہ یوکرین سے رومانیہ کی سرحد تک ہم اپنے خرچے سے آئے ہیں اور وہاں سے انڈیا تک ہمارے ایک روپے بھی خرچ نہیں ہوئے۔
مزید پڑھیں: