ETV Bharat / state

بارہ بنکی: قومی یکجہتی کی منفرد مثال ہے اوبری جنگل

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر میں واقع اوبری کے جنگل کا 1857 کی جنگ آزادی میں اہم مقام حاصل ہے۔ اودھ کی ملکہ بیگم حضرت محل کو جنگ آزادی کے دوران نیپال پہنچانے کے لئے یہاں انگریزوں اور راجہ بھل بدر سنگھ چہلاری کی فوجوں کے درمیان کئی روز تک جنگ ہوئی تھی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں ہندو مسلمان فوجی شہید ہو گئے تھے۔

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 7:22 AM IST

ubri jungle is unique example of national unity in barabanki
قومی یکجہتی کی منفرد مثال ہے اوبری جنگل

واضح رہے کہ 1857 کے دوران جب انگریز ریاست اتر پردیش پر مکمل طور سے قابو کر چکے تھے اور نوابین اودھ چھوڑ کر جا رہے تھے۔ اس وقت ذمین داروں اور راجاؤں نے ان سے لڑائی لڑی تھی۔

دیکھیں ویڈید

اس وقت قومی یکجہتی اور ہندو مسلمان کے درمیان رشتوں کو نبھانے کی منفرد مثال نظر آئی تھی۔

گاندھی نواز مفکر راج ناتھ شرما کے مطابق اودھ کی ملکہ جس وقت نیپال جانا چاہتی تھیں، اس وقت انہوں نے بہرائچ ضلع کی چہلاری ریاست کے راجا بھل بدر سنگھ چہلاری کو راکھی اور دوپٹہ بھیج کر مدد کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی واضح ہو کہ راجا بھل بدر سنگھ چہلاری اودھ سے باغی تھے۔ ٹیکس کے لین دین کو لیکر ان کا بیگم حضرت محل سے اختلاف تھا۔ بیگم حضرت محل نے ان سے مدد کی دریافت اس وقت کیا تھا، جس وقت وہ اپنی بارات سے واپس لوٹے تھے۔

راجا چہلاری کو پہلے یہ محصوص ہوا تھا کہ ان سے ٹیکس کا مطالبہ کیا گیا۔ اس بات کو لیکر وہ اودھ کی ملکہ پر غصہ بھی ہوئے تھے کہ ان کی شادی کے روز ان سے یہ مطالبہ کر دیا گیا۔ لیکن جب انہیں پتا چلا کہ ان سے مدد کا مطالبہ کیا گیا ہے، تو وہ وہیں سے بارہ بنکی کے لئے نکل پڑے اور اوبری کے جنگل آ گئے۔

یہاں بیگم حضرت محل پہونچی اور انہوں نے راجا بھل بدر سنگھ چہلاری کو اپنا سپہ سالار بنا دیا۔ اس کے بعد اوبری کے جنگل میں اس وقت تک انگریزوں سے جنگ جاری رہی جب تک وہ بہرائچ نہیں پہونچ گئیں۔ اس جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں ہندو مسلمان فوجی ہلاک ہوئے۔

راجا بھل بدر سنگھ بھی اس جنگ میں ہلاک ہو گئے تھے، کہتے ہیں کہ جنگ کے دوران راجا بھل بدر سنگھ کا سر دھڑ سے الگ ہونے کے باوجود وہ کافی دیر تک انگریزوں سے مقابلہ کرتے رہے تھے۔

راجا بھل بدر سنگھ چہلاری کی قبر آج بھی اوبری کے جنگل میں قائم ہے، لیکن اوبری جنگل اور ان کی قبر اس قدر اہمیت کا حامل ہونے کے باوجود عدم توجہی کا شکار ہے۔

بارہ بنکی ضلع میں چھایا چوراہے پر راجا بھل بدد سنگھ چہلاری پارک میں ان کی بہادری کے تمام قصے اور اس جنگ میں قومی یکجہتی کی تائید تو کی گئی ہے، لیکن زیادہ تر عوام اس سے واقف نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

حج کو وزارت خارجہ کے ماتحت کئے جانے کا مطالبہ

سماجی لوگوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اوبری اور راجا بھل بدر سنگھ کی قربانی کے پیش نظر راجا بھل بدر سنگھ کی سمادھی بنائی جائے اور وہاں اوبری گارڈن قائم کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.