ETV Bharat / state

Road Accident in Mahoba مہوبہ میں کار حادثے کی شکار، دو نوجون ہلاک - مہوبہ میں کار حادثہ

ضلع مہوبہ میں اٹگھر اچولی روڈ پر ماموں زاد بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے جا رہے دو نوجوان کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس میں دونوں کی موت ہو گئی۔ Car Accident in Mahoba

مہوبہ میں کار حادثے میں دو نوجوانوں کی موت

author img

By

Published : Feb 24, 2023, 10:53 AM IST

مہوبہ: ریاست اتر پردیش کے مہوبہ ضلع کے کھنہ علاقے میں جمعرات کو تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کی ٹکر میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے بتایا کہ ہمیر پور ضلع کے کرہیا گاؤں سے رام سجیون کے بیٹے کلیان کی شادی کی بارات کھنہ علاقے کے اکبائی گاؤں جا رہی تھی۔ شرکت کے لیے باربھولی کے رہنے والے اوم پرکاش کشواہا (42) اپنے کزن راجیش (38) کے ساتھ اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ اٹگھر کے قریب پیچھے سے ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ دونوں موٹر سائیکل سوار ہوا میں اچھل کر دور جا گرے اور بری طرح زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین اور رشتہ دار ہسپتال پہنچ گئے۔ موٹر سائیکل سواروں نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھی تھی۔ جس کی وجہ سے ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ دونوں جان کی بازی ہار گئے۔

آر کے گوتم نے بتایا کہ گاؤں والے دونوں زخمی نوجوانوں کو علاج کے لیے مہوبہ ضلع اسپتال لے گئے لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے انہیں دیکھتے ہی مردہ قرار دے دیا۔ دوسری جانب واقعے کے بعد کار ڈرائیور کار کے ساتھ فرار ہو گیا۔ اہل خانہ کے مطابق دونوں مزدوری کرتے تھے۔ یہ دونوں چچیرے بھائی تھے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔ حادثہ کا سبب بننے والی گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے۔ وہیں پولیس معاملی کی تفتیش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mahoba road accident مہوبہ سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.