علی گڑھ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آکاش کلہری نے کہا کہ 'وہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم اس کیس کی کارروائی این ایس اے ایکٹ کے تحت کر رہے ہیں۔ ہم کوشش کریں گے کہ اسے فاسٹ ٹریک میں چلایا جائے۔'
انہوں نے بتایا کہ ' اس کیس میں دو ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور پانچ پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بچی کے ریپ کے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔'
ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ کے تھانہ ٹپل علاقے میں قرض ادا نہ کرنے پر ایک شخص کی ننھی بچی کا گلا دبا کر قتل کر دیا گیا تھا۔