علیگڑھ:ریاست اترپردیش کے علی گڑھ میں ایک شخص پر الزامات عائد کرتے ہوئے اس کی دو بیویوں نے آج ضلع ایس ایس پی دفتر پر ایک تحریر دی ہے جس سے متعلق انہوں نے بتایا ہمارے شوہر نے ہمیں بیٹی کی پیدائش پر ایک ایک کر کے چھوڑ دیا ہے۔ اب تیسری شادی کی تیاری کر رہا ہے۔ اس لئے ہم ایس ایس پی دفتر آئے ہیں ہم چاہتے ہیں شوہر کے خلاف کارروائی ہو اور ہمیں اور ہماری بیٹیوں کو ان کا حق ملے۔
ملزم شخص کی پہلی بیوی نے بتایاکہ میری شادی 2016 میں ہوئی تھی۔ شادی کے ایک سال بعد 2017 میں ہماری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے میرے شوہر اور سسرال والوں نے مجھے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔ غلط دوائیں دینا شروع کر دیں۔ جس سے میرا دماغی توازن بگڑ گیا۔ ان ادویات کے سبب میرے سسرال والوں نے مجھے اور میری بیٹی کو باہر جانے سے روکنے کی کوشش کی۔
انہوںنے کہاکہ میرے سسرال والوں نے مجھے ہر طرح کی ہراسانی دی چاہے وہ جہیز کے لیے ہراساں کرنا ہو، جسمانی ہراساں کرنا ہو، ذہنی ہراسانی ہو۔ بیٹی پیدا ہونے کے ایک ماہ بعد اس نے مجھے میرے گھر چھوڑ دیا۔ تب سے میں اپنے والدین کے گھر رہنے کو مجبور ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Lawyer Murder Case سپریم کورٹ کی وکیل کا قاتل شوہر نکلا،اسٹور روم میں چھپا تھا
اس شخص کی دوسری نے بتایاکہ ان کی شادی 2021 میں ہوئی تھی۔ شادی کے بعد جب ہمارے لڑکی پیدا ہوئی تو شوہر نے مجھے میرے والدین کے گھر چھوڑ دیا تھا۔ جب وہ مجھے لینے نہیں آتے تھے تو میرے والدین نے شوہر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی تو معلوم چلا کے وہ پہلے سے شادی شدہ تھے۔ اس نے مجھ سے دھوکہ دے کر شادی کی تھی۔