ETV Bharat / state

Jama Masjid Mumbai جامع مسجد ممبئی کے دوٹرسٹیوں سمیت تین افراد بی جے پی میں شامل

بی جے پی کے صدر اشیش شیلار کی موجودگی میں جامع مسجد ممبئی کے دو ٹرسٹیوں سمیت تین لوگوں نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کی۔ بی جے پی کے رہنما نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ دو اہم شخصیات نے ہماری پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ Two mosque trustees join BJP

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 6:09 PM IST

جامع مسجد ممبئی کے دوٹرسٹیوں سمیت تین لوگ بی جے پی میں شامل

ممبئی:جامع مسجد ممبئی کے دو ٹرسٹیوں نے آج باضابطہ طور پر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے رکنیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر جامع مسجد ممبئی میں بی جے پی کے صدر اشیش شیلار کی موجودگی میں جامع مسجد ممبئی کے دو ٹرسٹیوں سمیت تین افراد نے بی جے پی کی رکنیت اختیار کی جن میں سے دو لوگ جامع مسجد کے ٹرسٹیوں میں شامل ہیں۔ جو لوگ بی جے پی میں بطور رکن شامل ہوئے اُنکے نام شعیب خطیب، حسیب بھاسکر اور وسیم باسے ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اشیش شیلر نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ممبئی ایک ایسی مذہبی جگہ ہے جہاں کے فتوے اور جہاں کی باتیں مسلمانوں کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں۔ اس جگہ کے تین لوگوں نے بی جے پی میں شامل ہو کر یہ ثابت کیا کہ بی جے پی ہی وہ پارٹی ہے جو ہر ایک کے بارے میں سوچتی ہے۔

جامع مسجد ٹرسٹ کے چیئرمین شعیب خطیب نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں جو بھی پارٹی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے یا جو لوگ ملک اور مسلمانوں کے لیے کام کرتے ہیں ہمیں اُسکے ساتھ کام کرنا ہے یہی سبب ہے کہ ہم نے بی ہے پی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:Sharad Pawar on Meeting Ajit Pawar چند خیرخواہ مجھے منانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن بی جے پی کے ساتھ ہمارا اتحاد ناممکن ہے: شرد پوار

اُنہوں نے نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ وقف کا ہے جو بدعنوانیوں کا شکار ہے۔ اس لیے ایسے ہی لوگوں کے تعاون سے ہم وقف کی اس ملکیت کی حفاظت کر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.