نوئیڈا: پولیس اسٹیشن فیز 1 اتر پردیش نے این سی آر کے علاقے میں کمپنیوں سے سامان چوری کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا، اس کے قبضے سے 02 ڈائی ٹولز، پیڈ موبائل، 2800/- روپے نقد اور بغیر نمبر پلیٹ والی سانٹرو کار برآمد کی ہے۔جبکہ ایک اور غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ملزم اوم پرکاش کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے تین طمنچہ اور چار زندہ کارتوس برآمد ہوا ہے۔ دونوں ملزمان کو قانونی کاروائی کے بعد پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔
پولیس اسٹیشن فیز 1 نے مقامی انٹیلی جنس اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر این سی آر کے علاقے میں کمپنیوں میں چوری کی واردات کو انجام دینے والے اشوک کو نرسری اسکوائر سیکٹر 08 نوئیڈا سے گرفتار کیا۔ یہ ملزم ایک شاطر قسم کا مجرم بتایا گیا ہے، جو اپنے دوسرے ساتھی چھوٹو جو کہ اسکریپ ڈیلر کا کام کرتا ہے اس کے ساتھ مل کر واردات انجام دیتا تھا، علاقے میں ریکی کرتا ہے اور رات کو موقع ملتے ہی بند کمپنیوں سے ڈائی/آلات اور دیگر اشیاء مل کر چوری کرتے ہیں اور دہلی اور دیگر علاقوں میں سستے داموں میں فروخت کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Chain snaching in hyderabad چیتنیہ پوری میں ایک شخص کے گلے سے طلائی چین کی چوری
جبکہ ایک اور دوسرے معاملہ میں علی گڑھ کے ٹپل کا رہنے والے کو پولیس نے سیکٹر 44 کٹ سے غیر قانونی اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا۔تفتیش کے بعد ملزم نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کالو جاٹ کے ساتھ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے منیش نامی شخص سے طمنچہ خرید کر لاتے ہیں۔اور اسے این سی آر اور دہلی میں فروخت کرتے ہیں ۔25 سالہ ملزم نے بتایا کی وہ پندرہ سو روپے میں طمنچہ خرید کر تین ہزار سے پینتالیس روپے میں بیچتے ہیں۔