اترپردیش کے ضلع مظفر نگر تھانہ سول لائن علاقے کے رہائشی ڈاکٹر سردار نرموہن ناگپال کا جمعرات کی دیر رات کار حادثہ ہوگیا، جس میں ڈاکٹر سردار نرموہن ناگپال کی اہلیہ سمیت دو بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر سردار نرموہن ناگپال جمعرات کے روز اپنی اہلیہ جسوندر کور اور اپنے دو بیٹوں کے ساتھ کار میں سوار ہوکر پنجاب کے سنگرور کے گرودوارہ صاحب جارہے تھے، تبھی ان کی کار ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔
اس دوران کار میں سوار ڈاکٹر سردار نرموہن ناگپال کی اہلیہ اور بیٹوں کی جائے وقوع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ڈاکٹر سردار نرموہن ناگپال شدید طور پر زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی ڈاکٹر سردار نرموہن ناگپال کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران انہوں نے بھی دم توڑ دیا۔
اس حادثے سے علاقے میں غم کا ماحول ہے۔