ETV Bharat / state

دو لٹیرے پولیس تصادم میں گرفتار - پولیس کو 112 نمبر پر اطلاع دی گئی

خاتون کے گلے سے چین لوٹ کر فرار ہونے والے بدمعاشوں اور پولیس کے مابین تصادم کے دوران دو بدمعاش گرفتار ہوئے ہیں۔

دو لٹیرے پولیس تصادم میں گرفتار
دو لٹیرے پولیس تصادم میں گرفتار
author img

By

Published : Mar 9, 2020, 8:01 PM IST

دوران تصادم پولیس کی فائرنگ سے دو بدمعاش زخمی ہو گئے۔جنہیں گرفتار کر لیا گیا ۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، موٹرسائیکل اور چین برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کو 112 نمبر پر اطلاع دی گئی کہ اپاچے موٹرسائیکل پر سوار دو لٹیرے سیکٹر 76 میٹرو اسٹیشن سے خاتون کے گلے سے زنجیر چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

مذکورہ اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سیکٹر 49 پولیس نے بدمعاشوں کو گھیرے میں لے لیا ، جس پر سیکٹر 117 میں لٹیروں نے پولیس کی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں دو بدمعاش ، حسین ولد اسلم اور رضوان ولد اشفاق ساکن پیپلیڑہ ،پولیس اسٹیشن دھولانہ ،ضلع ہاپوڑ ،یوپی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ، جنہیں علاج کے لیے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

گرفتار ملزمین کے قبضے سے ایک سفید رنگ کی اپاچے موٹر سائیکل ،دو پستول 315 بور، 8 زندہ کارتوس اور ایک چین برآمد ہوئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.