ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے تھانہ سِوِل لائن پولیس نے دو ایسے شاطر آٹو رکشا ڈرائیورز کو گرفتار کیا ہے جو سواریوں کو بہلا پھسلا کر ان کا سامان لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔
پولیس نے گرفتار شدہ افراد کے پاس سے لوٹے ہوئے آدھا درجن سے زیادہ موبائل اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔
ایک ہفتے قبل کانٹھ روڈ پر ایک خاتون سے نامعلوم بدمعاشوں نے 15 ہزار روپے اور ایک موبائل لوٹ لیا تھا۔
دن دہاڑے ہوئی لوٹ کے بعد افراتفری مچنے کے بعد پولیس ہرکت میں آئی سول لائن پولیس نے سونو اور ندیم نام کے دو آٹو رکشہ ڈرائیورں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔
سول لائن کے اعلیٰ افسر کے مطابق دونوں افراد شاطر قسم کے لوٹیرے ہیں یہ سواری کو اپنے آٹو رکشہ میں بیٹھا کر اس کا سامان لوٹتے ہیں پولیس نے ان کے پاس سے موبائل پرس، اور نقدی برآمد کیا ہے۔