پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایروا کٹرا تھانے میں تعینات سب۔انسپکٹر ویر بہارد اپنے ساتھی سپاہی راج کشور کے ساتھ ایک معاملے کے معائنے کے لئے اچھلدا جارہے تھے کہ اچھلدا روڈ پر ویر پور پٹرول پمپ کے سامنے ایک نیل گائے سے ٹکرا کر دونوں گر گئے اور شدید طور سے زخمی ہوگئے۔
زخمی پولیس اہلکار کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے دونوں کی حالت نازک ہوتا دیکھ کر سیفئی میڈیکل اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔
قابل ذکر ہے کہ جمعہ کو ضلع میں ایک چوکی انچارج اشوک پٹیل کی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی۔