ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں کورونا وائرس انفیکشن کا کوئی بھی مریض نہیں تھا۔ کورونا وائرس کے دو مریضوں نے ضلع میں ایک ہلچل پیدا کر دی ہے۔
جے این میڈیکل کالج علی گڑھ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں کورونا وائرس کے دو مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 22 سالہ ندیم دہلی کی جماعت سے متھرا واپس آیا تھا اور وہ ضلع کے فرح اول گاؤں کی ایک مسجد میں بیٹھا تھا۔
مارچ 31 کو دہلی جماعت سے واپس آنے والے لوگوں کی فہرست کو ضلع کے حکام کو بھیجا گیا تھا۔ اعلی افسران اور پولیس نے ضلع میں 31باشندوں کی تلاشی لی گئی۔
محکمہ صحت کی ٹیم نے سڑک پر واقع مسجد سے سات اور پورے تھانہ علاقے کے تمام گاؤں کے قریب سے مسجد سے سترہ افراد کو طبی معائنے کے لیے بھیجا ہے۔
علی گڑھ جے این کالج لیب نے جماعت کے 31 افراد میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ ندیم جس کی عمر 22 سال ہے۔ ندیم اور سہانا کا تعلق آگرہ سے ہے اور ان کا متھرا کے ایک نجی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ضلع میں دو افراد کی کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہلچل مچ گیا ہے۔
اس پورے معاملے کو لے کر ابھی کوئی بھی اہلکار اس بارے میں میڈیا سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے اور کہا جا رہا ہے کہ اس کے بعد حکومت کو ایک رپورٹ بھیجی جائے گی اس کے بعد میڈیا سے بات چیت کی جائے گی۔