گونڈہ: ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے کرنیل گنج کوتوالی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں بائیک سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔ اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیوراج نے بتایا کہ کرنیل گنج پرسوپور شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک گونڈہ کی جانب جارہا تھا کہ بلمتھر گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے تیز رفتار سے آرہی موٹر سائیکل ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بائیک سوار تھانہ پرسپور علاقے کے بہری گوسائی پوروا باشندہ للت (18)اور ککرہا کالونی بلمتھر کے راج کمار (26) کی موت ہوگئی۔ واقعہ سے مشتعل مقامی افراد نے ملزم ٹرک ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پرسپور کرنیل گنج شاہراہ پر لاشوں کو رکھ کر جام لگادیا۔ واقعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچے پولیس و انتظامیہ کے افسران نے سمجھا بجھا کر مظاہرہ ختم کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ملزم ٹرک ڈرائیور کی تلاش میں پولیس مشغول ہے۔
واضح رہے کہ 27 فروری کو یوپی کے گونڈہ ضلع کے نواب گنج تھانہ علاقے کے تحت ایودھیا ہائی وے پر دُلہ پور ریلوے کراسنگ کے قریب ایک تیز رفتار بولیرو سڑک پر کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بولیرو پر سوار دو حقیقی بھائیوں کی موت ہو گئی۔ جبکہ دو دیگر افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر دونوں زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ بولرو سوار نواب گنج تھانہ علاقہ کے ترکولی گاؤں میں اپنے رشتہ دار کے گھر منعقد منگلک تقریب میں آیا تھا۔ تقریب سے واپسی کے دوران ان کا حادثہ پیش آیا۔ گھر واپس آتے ہوئے کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے بولیرو پیچھے سے سڑک پر کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Gonda Road Accident گونڈہ میں بس پلٹنے سے چالیس مسافر زخمی
یو این آئی