ریاست اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں دو نئے کورونا مثبت کیس سامنے آیا ہے۔ ضلع سے چار نمونہ دارالحکومت لکھنؤ بھیجا گیا تھا جس میں دو کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جو دو نئے کورونا مثبت مریض پائے گئے ہیں ان میں سے ایک ضلع کے ہمگیری کالونی کے رہاشی ہے جبکہ دوسرا عیدگاہ علاقے کا رہاشی ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہے۔ انتظامیہ ان لوگوں کی تلاش کر رہی ہے جو دونوں نئے کورونا مریض کے رابطہ میں آئے تھے۔
دو نئے کورونا مثبت مریض پائے جانے کے بعد اب مراد آباد میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 125 ہوگئی ہے۔ حالانکہ ان میں سے 89 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھر چلے گئے ہیں۔ ضلع میں اب تک کورونا سے پانچ افراد کی موت ہوئی ہے۔
پولیس ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کررہی ہے جو بغیر کسی کام کے گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر بہت سے لوگوں کی گرفتار بھی ہو چکی ہے۔