ETV Bharat / state

شاہ جہاں پور میں دو معصوم بچوں کے قتل سے سنسنی - اردو نیوز میرٹھ

میرٹھ کے شاہ جہاں پور قصبے کے رہنے والے دو نابالغ بچوں کے قتل سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ موقع پر پولیس نے پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا اور ملزمین کی گرفتاری کےلیے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

two missing children murder in meerut
شاہ جہاں پور علاقے میں دو معصوم بچوں کے قتل سے سنسنی
author img

By

Published : Aug 29, 2021, 7:25 PM IST

میرٹھ کے تھانہ کٹھور علاقے کے شاہجہاں پور قصبے کے رہنے والے دو نابالغ بچوں کی گمشدگی کی رپورٹ تھانا کٹھور میں گزشتہ روز درج کرائی گئی اور انہیں تلاش کیا گیا۔ تاہم آج صبح فتح پور علاقے کے جنگل میں دونوں بچوں کی لاش ملنے کی خبر ملی تو گاؤں اور آس پاس کے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

دیکھیں ویڈیو

ای رکشہ چلاکر مزدوری کرنے والے جان عالم نے پولیس کو بتایا کہ کل شام سے دونوں بچے ان کا ای رکشہ لیکر کہیں چلے گئے تھے بہت تلاش کر نے کے بعد جب ان کا موبائل بھی نہیں لگا تو پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن دونوں بچے نہیں ملے۔

آج صبح جب ان کو تلاشنے کی کوشش کی تو دونوں بچوں کی لاشیں فتح پور میں ملی موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے علاقے کا معائنہ کر دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میرٹھ روانہ کر دیا اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:

مرادآباد: قتل کے الزام میں ایک کو جیل

میرٹھ میں جس طرح سے قتل کی وارداتوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، ایسے پولیس کو سخت کاروائی کرتے ہوئے ملزمین سے سختی سے نمٹنا چاہئے تاکہ پولیس کے وقار کو برقرار رکھا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.