پولیس نے بتایا کہ کدہرا سے تعلق رکھنے والے مہندر اور راجیش کے مطابق 17 برس کی پونم اور 15 برس کی پنکی سنیچر کو ریلوے اسٹیشن کے نزدیک مزار پر لگنے والے میلے میں گئی تھیں جہاں سے دونوں گھر واپس نہیں آئیں۔
مہیندر کی بیٹی پونم اور راجیش کی بیٹی پنکی دونوں نابالغ ہیں۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ وہاں پر بیٹھے مولیٰ بابا نے ہی ان کی بچیوں کا اغوا کرایا ہے۔
دونوں نے اس ضمن میں سپرڈنٹ آف پولیس کو تحریر دی ہے۔