نوئیڈا: اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا کی دو ہم جنس پرست لڑکیوں نے مندر میں شادی Two Lesbian Sisters Got Married In Temple کرلی۔ دونوں لڑکیاں گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھیں۔ پولیس نے پورے معاملے کا انکشاف کیا۔ دونوں لڑکیاں دہلی میں ہم جنس پرست تعلقات میں رہ رہی تھیں اور دہلی کے ایک مندر میں انہوں نے شادی کر لی۔ دونوں آپس میں مامو زاد بہنیں ہیں۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں بالغ ہیں اور انہیں اپنا 'جیون ساتھی' چننے کا پورا حق ہے۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کو محفوظ مقام پر بھیج دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق گریٹر نوئیڈا کے دنکور میں واقع باگر پور میں رہنے والی ایک لڑکی 20 اپریل کو اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ لڑکی کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کو بہت تلاش کیا لیکن کچھ پتہ نہ چل سکا۔ جس کے بعد گھر والوں نے دنکور پولس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ جس دن لڑکی دنکور سے غائب ہوئی تھی، اسی دن دہلی کے امبیڈکر نگر سے ایک اور لڑکی لاپتہ ہوئی تھی۔ بڑی بات یہ ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں رہنے والی لڑکی اور دہلی میں رہنے والی لڑکی آپس میں مامو زاد بہنیں ہیں۔ اس معاملے میں دہلی میں رہنے والی لڑکی کے رشتہ داروں نے امبیڈکر نگر کوتوالی میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔ Two Lesbian Sisters Fell In Love
دونوں بہنوں کی شادی ہم جنس پرستانہ تعلقات کی وجہ سے ہوئی:
ان دونوں معاملوں میں دہلی اور گریٹر نوئیڈا پولیس تفتیش کر رہی تھی۔ تفتیش کے دوران دونوں پولیس نے چونکا دینے والا انکشاف کیا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں نے پہلے دہلی کے ایک مندر میں شادی کی، جس میں گریٹر نوئیڈا میں رہنے والی لڑکی دلہن اور دہلی میں رہنے والی لڑکی دولہا بنی۔ دہلی کے ایک مندر میں شادی کرنے کے بعد دونوں دہلی میں ہی کرائے کے مکان میں رہنے لگیں۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے بعد پولیس انہیں گریٹر نوئیڈا کے دنکور تھانے لے آئی۔Lesbian Sisters Got Married In Temple
پولیس نے لڑکیوں کے بیانات قلمبند کیے اور گھر والوں کو بلایا اور بات کرائی، لیکن لڑکیوں نے گھر جانے سے صاف انکار کر دیا۔ گھر والوں نے بڑی منتیں کیں کہ سماج میں کیا منہ دکھائیں گے لیکن لڑکیوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنیں ہم جنس تعلقات میں رہ رہی ہیں۔ دونوں لڑکیوں نے دنکور پولیس کو بتایا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اس لیے ہم نے شادی کی ہے اور اب ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ Lesbian Sisters Got Married In Temple
یہ بھی پڑھیں: ہم جنس لڑکیوں کی تحفظ کی درخواست
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کے گھر والوں نے دونوں لڑکیوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن دونوں لڑکیاں اپنی بات پر قائم ہیں۔ دونوں لڑکیوں نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ وہ دونوں بالغ ہیں اور انہیں اپنے جیون ساتھی کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔ اس معاملے میں لڑکیوں نے پولیس سے مدد مانگی۔ پولیس نے دونوں ہم جنس پرست لڑکیوں کی حمایت کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو محفوظ مقام پر بھیج دیا گیا ہے اور یہ مکمل طور پر قانونی ہے۔Lesbian Sisters Got Married In Temple