ریاست اترپردیش کے شہر بہرائچ میں دن دہاڑے ایک تاجر سے دولاکھ کی لوٹ کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا کہ تاجر بینک میں پیسے جمع کرانے جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں پولیس چیکنگ کے بہانے کچھ بدمعاشوں نے بیگ سے رقم غائب کر کے فرار ہو گیا۔
تاجر بدری جالان نے بتایا کہ وہ اپنے دکان سے تین لاکھ روپے بیگ میں رکھ کر آریہ ورت بینک جمع کرنے کے نکلے تھے کہ راستے میں دو افراد جو کہ اپنے آپ کو پولیس اہلکار بتا کر روک لیا اور ماسک وغیرہ کی پوچھ گچھ کر بیگ کو چیک کرنے لگے اور بیگ میں رکھے تین لاکھ روپے میں سے دو لاکھ روپے نکال لئے اور تاجر بدری کو پتا بھی نہیں چلا کہ رقم غائب ہو گیا ہے۔
جب بینک پہنچ کر رقم جمع کرنے کے لیے نکالا تو تاجر کے حوش اڑ گئے۔ بیگ سے دو لاکھ کی رقم غائب، تاجر فوراً ان لوگوں کو ڈھونڈنے نکلا تو پتا چلا کہ وہ وہاں سے فرار ہو چکے تھے۔
پولیس سرکل آفیسر ٹی این دوبے کے مطابق ایک تاجر بدری جالان جو کہ بینک میں رقم جمع کرنے جا رہا تھا۔ بدمعاشوں نے چیکنگ کے بہانے دو لاکھ روپیہ غائب کر دیے، تفتیش ہو رہی ہے جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ تحریر کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔