ETV Bharat / state

متھرا: سڑک حادثہ میں دو افراد کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں دو افراد کی موت ہوگئی۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 10:05 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع متھرا کے ریفائنری پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار تین افراد کو ٹکر ماردی، جس کی وجہ سے ایک نوجوان اور ایک خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ موٹرسائیکل ڈرائیور شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

جائے واقعہ پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا جبکہ زخمی کو علاج کے لئے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

فتح پور سیکری کے رہائشی یونس خان اپنے بھائی آصف کے ساتھ موٹرسائیکل سے اپنی بیوی سائرہ بانو کو سسرال لینے گئے تھے، شام کے وقت جب یہ تینوں اپنے گھر جارہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک نے قومی شاہراہ پر ریفائنری پولیس اسٹیشن علاقے میں موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی۔ تصادم اتنا تیز تھا کہ بیوی اور بھائی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

جبکہ یونس اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور ٹرک کے ساتھ فرار ہوگیا، پولیس نے ہلاک شدگان کی لاشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ زخمی یونس کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.