ETV Bharat / state

کورونا سے والدین کی موت کے بعد تنہا رہ گئے دو معصوم بچے

author img

By

Published : May 11, 2021, 1:59 PM IST

غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک علاقے میں کورونا کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت کے بعد ان کے گھر میں 8 سالہ پوتے اور 6 سالہ پوتی بے سہارا ہوگئی۔

کورونا سے والدین کی موت کے بعد تنہا رہ گئے دو معصوم بچے
کورونا سے والدین کی موت کے بعد تنہا رہ گئے دو معصوم بچے

کورونا کی دوسری لہر میں ملک کے مختلف حصوں سے خوفناک خبریں آرہی ہیں۔ حال ہی میں غازی آباد میں کورونا سے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت کے بعد ان کے گھر میں 8 سالہ پوتا اور 6 سالہ پوتی بے سہارا ہو گئی۔

معاملہ غازی آباد کے کراسنگ ریپبلک علاقے کا ہے، جہاں سوسائٹی کا رہائشی درگیش کمار ایک ریٹائرڈ ٹیچرتھے۔ کچھ دن پہلے ہی کورونا انفیکشن سے درگیش کی موت ہوئی تھی، جس کے بعد درگیش کی اہلیہ اور بیٹے کی بھی موت ہوگئی۔ لیکن موت کا یہ سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ کورونا نے بہو کو بھی اپنی زد میں لے لیا، جس کی وجہ سے ان کی بھی موت ہوگئی۔ اس طرح 10 دن کے اندر ہی گھر کے چار افراد کورونا سے فوت ہوگئے۔

گھر کے چاروں ممبروں کی موت کے بعد اب گھر میں 8 سالہ پوتا اور 6 سالہ پوتی بے سہارا ہوگئی ہیں۔ اس واقعے کے بعد آس پاس میں رہنے والے تمام افراد افسردہ ہیں۔

وہیں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کنبہ کے تمام افراد کے رخصت ہونے کے بعد اب ان معصوم بچوں کی دیکھ بھال کون کرے گا؟

اس کے علاوہ سوسائٹی کے رہائشی بھی بہت خوفزدہ ہیں۔ کوئی نہیں جانتا کہ کیا کرنا ہے۔ ہر شخص کورونا کو لے کر اپنے گھر میں ہیں، لیکن معاشرے میں اس افسوس ناک واقعے کے بعد ہر کوئی بے چین ہے۔

فی الحال مذکورہ بچوں کو ان کی خالہ کے گھر بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.