ETV Bharat / state

Two Haj pilgrims دردناک سڑک حادثے میں دو عازمین حج کی موت - اترپردیش میں سڑک حادثے میں دو عازم حج ہلاک

ملک بھر سے ان دنوں عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ریاستوں سے عازمین کے کئی قافلے روانہ ہوچکے ہیں جبکہ کچھ قافلوں کی روانگی باقی ہے۔ Two Haj pilgrims

road accident
road accident
author img

By

Published : Jun 11, 2023, 12:20 PM IST

Updated : Jun 11, 2023, 12:25 PM IST

لکھنو: لکھنو میں مولانا علی میاں میموریل حج ہاوس کے باہر بے قابو ٹریلر نے عازمین حج کی کار کو زوردار ٹکر ماری جس میں دو عازمین حج کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق یہ عازمین حج اعظم گڑھ کے مبارک پور قصبہ کے پورہ رانی کے رہنے والے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آج رات کے آخری پہر تقریبا 4 بجے حج ہاؤس کے باہر کھڑی کار کو ایک بے قابو ٹریلر نے ٹکر ماردی، جس میں حاجی ظہیر الحسن کا 28 برس کا نوجوان لڑکا محمد آصف موقع پر ہی انتقال ہوگیا، محمد آصف حج پر جا رہے تھے، ان کے ساتھ اسی حادثے میں 45 سالہ فیروز انور ولد محمد امین مرحوم جو کہ اپنی والدہ کے ساتھ حج پر جا رہے تھے ان کا بھی موقع پر انتقال ہوگیا۔

مزید پڑھیں: حج پوری یکسوئی کے ساتھ ادا کیا جائے

پولیس اس دردناک حادثہ کی تحقیق و تفتیش اور کارروائی میں مصروف ہے۔ لکھنو کے تھانہ سروجنی نگر مہلوک کے والد ظہیر الحسن کی تحریر پر شکایت دفعہ 233/23 کے تحت سی آر پی کے 279/337/427/304اے کے تحت ایف ائی ار درج کر لی گئی ہے۔ ٹریلر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: کٹھوعہ میں سڑک حادثہ، 16 مزدور زخمی

واضح رہے کہ ملک بھر میں سڑک حادثات میں روزانہ درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوتے ہیں، سڑک حادثات سے بچنے کے لئے متعلقہ محکمہ کی جانب سے شعور بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں اور آئے دن لوگوں کو اس ضمن میں ہدایات بھی دی جاتی ہے۔

Last Updated : Jun 11, 2023, 12:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.