ETV Bharat / state

بہرائچ: دو لڑکیوں کی خودکشی - لڑکیوں کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ گاؤں میں تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں کے اہل خانہ ان کی دوستی سے خوش نہیں تھے، ان میں سے ایک کے والد نے ایک دوسرے سے ملاقات سے منع بھی کیا تھا۔

دو نوعمر لڑکیوں نے خودکشی کرلی
دو نوعمر لڑکیوں نے خودکشی کرلی
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 7:19 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے تھانہ رام گاؤں کے علاقہ گرام لونین پوروا میں دو نو عمر لڑکیوں کی لاشیں ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی، واقعہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رورل اشوک کمار نے بتایا کہ تھانہ رام گاؤں کے علاقے کی گرام پنچایت دھرمن پور کے گاؤں لونین پوروا میں 17 سالہ اور 15 سالہ دو لڑکیاں پڑوس میں رہتی تھیں، دونوں کے مابین بہت ہی قریبی دوستی تھی، یہ دونوں مل کر گھر کا کام کرتی تھیں اور ساتھ ہی کھیت کا کام بھی کرتی تھیں، آج دونوں کی لاشیں گاؤں کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی ملی ، ایسا لگتا ہے کہ ان دونوں نے ایک دوسرے کو آمنے سامنے کرکے پھانسی لگائی ہے۔

دو نوعمر لڑکیوں نے خودکشی کرلی

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ گاؤں میں تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں کے اہل خانہ ان کی دوستی سے خوش نہیں تھے، ان میں سے ایک کے والد نے ایک دوسرے سے ملاقات سے منع بھی کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے ایک نے آج اپنے گھر پر کھانا بنایا ، چائے پی تھی لیکن کھانا نہیں کھایا۔ دونوں صبح گھاس کاٹنے کے بہانے گھر سے نکلیں بعد میں کنبہ کو پتہ چلا کہ ان کی لاشیں گاؤں کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی ہیں۔ معاملہ درج کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تفتیش کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.