سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ 'اتوار کی رات تقریباً سوا نو بجے اندراپور م علاقے میں پولیس اور بائیک سوار انعامی بدمعاشوں کے درمیان ہوئے تصادم میں دو بدمعاش زخمی ہوگئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے'۔
گرفتار بدمعاشوں میں اندراپورم علاقے کا مہابیر نگر باشندہ شنی جاٹو اور دوسرا مظفر نگر کے کوتوالی علاقے کے امیر نگر کا رہنے والا آکاش جاٹو شامل ہیں۔ زخمی بدمعاشوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'گرفتار بدمعاشوں کے قبضے سے دو طمنچے،کارتوس کے علاوہ بائیک برآمد کی گئی ہے۔ دونوں شاطر قسم کے لٹیرے ہے اور ان کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں۔ان کی گرفتاری پر 25۔25 ہزار روپئے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا'۔