میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے تھانہ لساڈی گیٹ علاقے میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مقامی باشندوں نے کھانا سپلائی کرنے والے دو نوجوانوں کو شک کی بنیاد پر ہکڑ کر پٹائی کردی۔
دونوں نوجوان کھانا ڈیلیوری کرنے کے لئے گاہک کا پتہ پوچھ رہے تھے تبھی مقامی باشندوں کو شبہ ہوا اور انہیں پکڑ کر ان کی پٹائی شروع کردی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پبھیل گئی۔ باشندوں نے مقامی تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور نوجوانوں کو بھیڑ کی چنگل آزاد کرایا۔
پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ انہیں جلد ڈھونڈ نکالا جائے گا۔مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ اس معاملے میں ملوث شرپسندوں کو ڈھونڈ نکالا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:Atiq and Ashraf Murder Case عتیق۔اشرف کے قاتلوں نے عدالت سے وکیل کے لئے مانگا وقت
پولیس نے مزید کہاکہ دونوں نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لئے تھانے لایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک نوجوان کو تھوڑی چوٹ لگی ہے۔ان سے پوچھ گچھ کے بعد ہی پولیس کسی نتیجے پر پہنچ سکتی ہے۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں فی الحال زیادہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔