ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Kushinagar کشی نگر میں گانجے کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 8:16 AM IST

Updated : Apr 12, 2023, 8:52 AM IST

یوپی کے ضلع کشی نگر میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اس کیس میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ Drug smugglers arrested in Kushinagar

کشی نگر میں گانجا کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار

کشی نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں پولیس نے منگل کو دو منشیات اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 34 کلو گانجا برآمد کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انچارج انسپکٹر سواٹ سشیل کمار شکلا اور انچارج انسپکٹر تمکوہی راج نیرج کمار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے لتوا چٹی نہر کے نزدیک سے بین ریاستی گانجا اسمگلر اوسہر چودھری اور راکیش رام کو گرفتار کیا ہے۔ بہار کے مغربی چمپارن باشندہ اسمگلروں کے قبضے سے ایک کار میں چھپا کر رکھا گیا 34کلو غیر قانونی گانجا برآمد کیا ہے۔ پوچھ گچھ میں اسمگلروں نے بتایا کہ غیر قانونی گانجا اڑیسہ اور مغربی بنگال وغیرہ ریاستوں سے کم قیمتوں میں لاکر اترپردیش اور سرحد کے اضلاع میں زیادہ قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ 3 اپریل کو پولیس ٹیم نے اتر پردیش کے بستی ضلع میں نشے کے خلاف آپریشن نشا مکت مہم شروع کی جس کے تحت ٹیم نے پانچ اسمگلروں کو 66 کلو گانجہ سمیت گرفتار کیا تھا۔ اس گینگ پر الزام ہے کہ نیپال سے گانجہ خرید کر ریاست کی مختلف ریاستوں میں بیچنے کی تیاری تھی۔ تبھی مخبر کی اطلاع پر بستی کی رودھولی پولیس نے بستی سدھارتھ نگر سرحد پر خصوصی چیکنگ آپریشن کے دوران اس گینگ کو 66 کلو گرام گانجے سمیت گرفتار کر لیا۔ ایس پی گوپال کرشنا چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلع میں منشیات کا کاروبار لگاتار بڑھنے لگا ہے جس کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے آپریشن نشا مکتی مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Basti ضلع بستی میں دو کروڑ کی منشیات سمیت پانچ گرفتار

یو این ائی

Last Updated : Apr 12, 2023, 8:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.