شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کٹرا تھانہ پولیس نے رات چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل میں چھپا کر اسمگلنگ کر کے لے جارہے ایک کلو فائن کوالٹی افیم کے ساتھ 02اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ برآمد افیم کی بین الاقوامی بازار میں قیمت ایک کروڑ روپئے بتائی جارہی ہے۔ ایس پی ایس آنند نے بدھ کو بتایا کہ منگل دیر رات تقریبا 02:10بجے تھانہ کٹرا کی پولیس ٹیم مشتبہ شخص اور گاڑی چیکنگ کررہی تھی۔ اس دوران لال پٹرو ل پمپ کے نزدیک سے موٹر سائیکل سوار دو افراد کی جانچ کی گئی تو موٹر سائیکل کی بیٹھنے والے سیٹ کے نیچے ٹول باکس میں ایک کلو گرام فائن کوالٹی کی افیم برآمد کی گئی ہے۔
پولیس نے موقع سے دو نوں اسمگلرآصف اور رام کرشنا کو موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا۔ پولیس پوچھ گچھ میں دونوں اسمگلروں نے بتایا کہ افیم انہوں نے پیشہ جمع کر کے لڑیتے نام کے شخص شاہجہاں پور ہائی وے سے خریدی تھی جو اپنے آپ کو گرام جمنیا تھانہ علاقہ کانٹ کا رہنے والا بتارہا تھا۔ وہ اس افیم کو بریلی میں اچھے دام فروخت کرنے کے مقصد سے جارہے تھے لیکن راستے میں ہی پولیس نے پکڑ لیا۔کٹر تھانہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے پوچھ گچھ میں سامنے آئے حقائق کی بنیاد پر کاروائی کررہی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز بارہمولہ پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد بر آمد کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ پولیس نے کچھوا مقام چندوسہ، فیروز پور ٹنگمرگ، درہامہ واگورہ، ہردو ابورا اور جانباز پورہ بارہمولہ علاقوں میں کارروائیاں انجام دے کر 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 4 کلو خشخاش، 19 گرام چرس اور ایک گرام برائون شوگر جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Ganja Smuggling in Goa گوا میں گانجے کے ساتھ ایک شخص گرفتار
یواین آئی