کشی نگر: ریاست اترپردیش کے ضلع کُشی نگر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف چلائی جارہی مہم کے تحت پیر کو تھانہ ہاٹا پولیس نے تلاشی کے دوران ایک ٹرک سے 42 کلو 200 گرام گانجا ضبط کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بھڑکلوا چوراہے کے جنوب میں نیشنل ہائی وے۔ 28 کی سروس روڈ سے ایک ٹرک اور کار سے کل 42 کلو 200 گرام گانجا ضبط کیا گیا ہے۔
گانجے کی قیمت عالمی بازار میں تقریباً 6 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس ضمن میں اکرم اور سگریو وشوکرما کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جن کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gang OF Smugglers Arrested کشی نگر میں منشیات کے ساتھ 2اسمگلر گرفتار
یواین آئی