گورکھپور: اترپردیش کے ضلع گورکھپور کے گلہریا علاقے میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں سالے۔ بہنوئی کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شخص شدید طور سے زخمی ہوگیا۔Gorakhpur Road Accident
پولیس نے بتایا کہ گلہاری تھانہ علاقے کے سبزی منڈی چوراہے سے مہاراج گنج باشندہ تین افراد ایک ہی موٹر سائیکل سے جا رہے تھے کہ سامنے سے اینٹ سے لدی ٹرکٹر۔ ٹرالی سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں امت ساہنی اور پنیارا تھانہ باشندہ مدن ساہنی کی موت ہوگئی جبکہ دیگر ایک شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لئے بابا راگھور داس میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Telangana Road Accident تلنگانہ سڑک حادثے میں بہار کا مزدور ہلاک
یواین آئی