ہلاک ہونے والوں میں ایک مقامی شخص بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے اہل خانہ نے جی ٹی روڈ پر بیٹھ کر مظاہرہ کرنا شروع کر دیا تھا، لیکن پولیس نے سمجھا گھر واپس کر بھیج دیا ہے۔
ان کا مطالبہ تھا کہ خاطر خواہ معاوضہ دیا جائے۔ موقع واردات پر کثیر تعداد میں پولیس انتظامیہ موجود ہے۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضے میں لے کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ وہیں زخمی شخص کو علاج کیلئے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مقامی لوگ پولیس انتظامیہ اور قانون نظام پر سوال کھڑے کر رہے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں جی ٹی شاہراہ پر بدمعاشوں کا گولی مار کر فرار ہو جانا ضلع انتظامیہ کے لیے شرمناک ہے۔
راجیش رنجن ترپاٹھی کا کہنا ہے کہ، 'موقع واردات سے 6 گولی کے گھوکھے برآمد کیے گئے۔ بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دی، جس میں بالمیکی گوتم کو گولی لگنے سے موت ہوگئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق شیو پور تھانہ علاقے کے ہٹیا کے رہائشی سنجیے سنگھ اپنے دوست کے ہمراہ مغل سرائے کی جانب سے آرہے تھے۔ وہیں پہلے سے تعاقب کر رہے بدمعاشوں نے موقع ملتے ہی فائرنگ کردی، جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہے۔
ہسپتال میں اے ڈی جی آئی جی پہونچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی بدمعاشوں کو گرفتار کر لیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
مقامی شخص دیپک کا کہنا ہے کہ موقع واردات سے کچھ ہی فاصلے پر حفاظتی دستہ موجود تھا، اس کے باوجود بھی بدمعاشوں نے تین لوگوں کو گولی مار دیا۔ جس میں دو موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:
فلمسازمہیش نمانجریکرکودھمکیاں دینے والا گرفتار
اہل خانہ روڈ پر بیٹھ کر مظاہرہ کر رہے تھے، لیکن پولیس نے سمجھا کر گھر واپس بھیج دیا ہے اور 5 لاکھ معاوضہ دینے کا بھی یقین دلایا ہے، لیکن گھر والوں کا مطالبہ ہے کہ کم از کم 20 لاکھ معاوضہ دیں، ساتھ میں ایک فرد کو سرکاری ملازمت اور مکان بھی دیں۔