ETV Bharat / state

ممبئی سے بنارس پہنچی ٹرین میں دو لاشیں ملنے سے سنسنی - دوسرے کے بارے میں ابھی معلومات نہیں

اترپردیش کے بنارس ضلع میں ممبئی سے آئی شرامک اسپیشل ٹرین میں دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ممبئی سے بنارس پہونچی ٹرین میں دو لاش ملی

author img

By

Published : May 27, 2020, 7:29 PM IST

لوک مان تلک ٹرمینل سے مرواڈیہہ اسٹیشن پر صبح 8 بجے پہنچی اس ٹرین میں تقریبا 1039 مزدور سوار تھے۔ دو فوت شدہ مزدوروں میں سے ایک جونپور کا رہنے والا ہے جبکہ دوسرے کے بارے میں ابھی معلومات نہیں حاصل کی جا سکی ہے۔ اسٹیشن ماسٹر ارون کمار کا کہنا ہے کہ جب یہ ٹرین صبح آٹھ بجے مرواڈیہہ اسٹیشن پر پہنچی تو لوگوں سے اطلاع ملی کہ دو کوچ میں دو لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کی اطلاع میں نے ضلع انتظامیہ کو دی۔ اس کے بعد موقع پر میڈیکل ٹیم کو بھیج کر جانچ کرائی گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق ہلاک شدہ جون پور کا رہنے والا ہے کئی برس سے بیمار تھا اور وہ معذور بھی تھا۔ ڈاکٹروں نے اسے گھر جانے کی صلاح دی تھی اور وہ گھر آ رہا تھا اسی دوران پریاگراج اسٹیشن پر اس کی موت ہوگئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.