ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں نظام الدین چیریٹیبل سوسائٹی کی جانب سے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ اس کیمپ میں غریب اور مستحق لوگوں کیلیے فری جانچ کی گئی اور ان کا مفت میں علاج کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد وسیم نے اس فری میڈیکل کیمپ کے تعلق سے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ نظام الدین چیریٹیبل سوسائٹی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے۔ ہم اس طرح کے کیمپ سال میں چار سے پانچ مرتبہ منعقد کرتے ہیں ہم اس طرح کے کیمپ کبھی اپنے اسپتال میں لگاتے ہیں تو کبھی غریب بستیوں میں منعقد کرتے ہیں۔ اس میں ہماری دس سے پندرہ ڈاکٹرز کی ٹیم کا بھرپور تعاون رہتا ہے، ساتھ ہی ہم دل کے ڈاکٹرز کو بھی ساتھ رکھتے ہیں، کیونکہ غریب لوگ بڑے ڈاکٹرس سے علاج کروانے سے قاصر ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں:First Convoy Left from Lucknow لکھنؤ حج ہاؤس سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ
اور وہ فیس کی رقم زیادہ ہونے کی وجہ سے دل کے ڈاکٹرز کے پاس نہیں جاتے ہیں، ان کی ہم دل کی جانچ اور ان کا علاج فری میں کرتے ہیں۔ ہماری یہ کوشش رہتی ہے کے غریب عوام کو اس کیمپ کا زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ یہ کیمپ دو دنوں کیلئے منعقد کیا گیا تھا۔ مزید بتایا کہ ان دو دنوں میں ہم سیکڑوں مریضوں کو دیکھتے ہیں میڈیکل کیمپ میں دس سے پندرہ ڈاکٹرز کی پوری ٹیم کا بھرپور تعاون رہتا ہے۔