ETV Bharat / state

Annual Flowers Exhibition In AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقسیم انعامات کے ساتھ پھولوں کی سالانہ نمائش کا اختتام

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 12:16 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لینڈ اینڈ گارڈن کے زیر اہتمام پھولوں کی سالانہ نمائش2023 اور تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں وی سی لاج اور گلستان سید کی ٹیموں نے الگ الگ چار ٹرافیاں حاصل کیں۔پھولوں کی سالانہ دو روزہ نمائش کی اختتامی تقریب میں مجموعی طور سے 228 انعامات دئے گئے جس میں 68 اوّل، 71 دوئم اور 89 حوصلہ افزائی انعامات شامل تھے۔ Annual Flowers Exhibition In AMU

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تقسیم انعامات کے ساتھ پھولوں کی سالانہ نمائش کا اختتام

علی گڑھ:ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ لینڈ اینڈ گارڈن کے زیر اہتمام پھولوں کی سالانہ نمائش2023 اور تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر لاج کی ٹیم نے 1000 مربع میٹر سے 15000 مربع میٹر کے باغات کے زمرہ میں یونیورسٹی کے بیسٹ گارڈن کے لئے ایچ پی بھیاجی رننگ کپ، کلاس بی میں بہترین نمائش کے لئے ایم حبیب رننگ کپ، کلاس ڈی میں بہترین نمائش کے لئے ظفر عالم رننگ کپ اور کلاس ایف1-ایف 6 میں بہترین نمائش کے لئے سید وقار احمد رننگ کپ حاصل کیا۔

اسی طرح گلستان سید نے 2000 مربع میٹر سے بڑے عمدہ ترین لان کے لئے بیگم ثروت النساء کپ، 1500 مربع میٹر سے 2000 مربع میٹر کے درمیان یونیورسٹی کے بہترین باغ کے لئے یونیورسٹی رننگ کپ، کلاس سی میں بہترین نمائش کے لئے آنند چترویدی میموریل رننگ کپ اور کلاس سی -4 میں بہترین گلاب کے لئے نفیس الحسن رننگ کپ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ پرو وائس چانسلر لاج نے 250 مربع میٹر سے 500 مربع میٹر تک کے بیسٹ یونیورسٹی گارڈن کے لئے یونیورسٹی رننگ کپ، اور 250 مربع میٹر سے کم کے بیسٹ یونیورسٹی گارڈن کے لئے بوٹینیکل گارڈن نے شریمتی ریکھا کرشنا میموریل رننگ کپ حاصل کیا۔

احمد موسیٰ سعد سعید صدیقی نے بیسٹ پرائیویٹ گارڈن کے لئے ڈاکٹر ایم کے گپتا اور سدھا گپتا رننگ ٹرافی حاصل کی۔ بیسٹ انسٹیٹیوشنل گارڈن کے لئے کمانڈنٹ 104 آر اے ایف نے یونیورسٹی رننگ کپ جیتا، جب کہ بہترین نمائش کے لئے البرکات پبلک اسکول نے یونیورسٹی رننگ کپ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ انچارج بوٹینیکل گارڈن کو گملے میں اگائے گئے منفرد کیکٹئی کے لئے پروفیسر سہیل احمد میموریل رننگ کپ دیا گیا۔

تقسیم انعامات تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے پروفیسر نعیمہ گلریز (پرنسپل، ویمنس کالج) نے کہا کہ سالانہ کرسنتھیمم، کولیئس اور روز شو نے شائقین کو مسحور کردیا اور لوگوں کو انواع و اقسام کے پھول دیکھنے کو ملے۔

مہمان اعزازی پروفیسر عبدالعلیم نے کہا کہ یہ نمائش ہمیشہ کی طرح بہت خوشگوار اور دلکش رہی۔پروفیسر ذکی انور صدیقی (ممبر انچارج، شعبہ لینڈ اینڈ گارڈن) نے کہا کہ دو روزہ نمائش کی اختتامی تقریب میں مجموعی طور سے 228 انعامات دئے گئے جس میں 68 اوّل، 71 دوئم اور 89 حوصلہ افزائی انعامات شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Aligarh Muslim University قرآنک اسٹڈیز مرکز میں پی ایچ ڈی کورس کا آغاز، اے ایم یو انتظامیہ کا فیصلہ

پروفیسر وسیم احمد، ڈاکٹر ایس ایم جاوید، پروفیسر اطہر انصاری، پروفیسر علی نواز زیدی، پروفیسر محمد ریحان، پروفیسر انور شہزاد، ڈاکٹر شمس الزماں خاں، شہاب الدین، مسٹر عرفان احمد اور گووند کٹیار نے انعامات تقسیم کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.