ETV Bharat / state

Vaccination Camp for Haj Pilgrims: عازمین حج کے لیے دو روزہ تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ منعقد - فیض عام انٹر کالج میرٹھ

میرٹھ سے حج 2022 کے لیے جانے والے عازمین کے لیے شہر کے فیض عام انٹر کالج میں دو روزہ تربیتی اور ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پہلے روز 170 عازمین کو پولیو کی خوراک پلائی اور منجائٹس کے ٹیکے لگائے گئے FAIZ-E-AM Inter College Meerut۔

Vaccination Camp for Haj Pilgrims Held in Meerut
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 8:59 PM IST

میرٹھ: ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین کے لئے شہروں میں مختلف مراکز پر ان دنوں حج تربیت اور ویکسینیشن کیمپ منعقد کئے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں میرٹھ میں بھی آج سے دو روزہ حج کیمپ کا اہتمام فیض عام انٹر کالج میں منعقد کیا گیا Vaccination Camp for Haj Pilgrims Held in Meerut۔

ویڈیو دیکھیے۔
اس سال میرٹھ سے حج کے لیے 290 عازمین سعودی جائیں گے۔ ان تمام عازمین کے ویکسینیشن اور تربیت کے لئے شہر کے فیض عام انٹر کالج میں دو روزہ حج تربیت اور ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پہلے دن کیمپ میں جہاں تقریباً 170 عازمین کو پولیو کی خوراک پلائی گئی اور منجائٹس کے ٹیکے لگائے گئے، وہیں تربیتی کیمپ میں ارکان حج کے علاوہ سفر حج کے دوران کسی بھی مشکلات میں ان کی مدد کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا، تاکہ دوران حج میں آنے والی پریشانیوں سے عازمین کو بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ عازمین کو ان کے سامان کے انشورنس اور حادثات سے بچنے کے لئے اہم جانکاری بھی فراہم کرائی گئی۔مزید پڑھیں:

حج 2022 کے لیے آج سے میرٹھ میں بھی حج کمیٹی آف انڈیا Hajj Committee of India کی جانب سے عازمین کو سفر حج سے قبل دو روزہ حج تربیت اور ویکسینیشن کیمپ میں عازمین نے پہنچ کر ویکسینیشن کرایا وہیں ان کو سفر حج کی جانکاری بھی دی گئی۔ حالانکہ کورونا وبا کے بعد سفر حج پر جانے والے عازمین کی تعداد کافی کم ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

special avb
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.