لکھنؤ:ریاست اترپردیش کے گولہ گنج میں واقع ادارہ تنظیم المکاتب کیمپس میں دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولوی میثم رضا موسوی متعلم جامعہ امامیہ نے کیا۔
مولانا فیروز عباس جوائنٹ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ مولانا سید غلام عسکری جن کی یاد میں ہم لوگ یہاں جمع ہیں وہ کوئی معمولی شخصیت نہیں تھی بلکہ جسکے دل میں قوم کا درد تھا وہ اس زمانے میں تھے جب ان کی خطابت بلندیوں پر تھی لیکن ان کو قوم کا درد تھا تو اُنہوں نے ادارہ کا قیام کیا اور ادارہ آج تک ان کا پیغام پھیلا رہا ہے۔
مولانا سید شمیم الحسن صدر تنظیم المکاتب نے کہا کہ جس عمل کے لئے معصوم نےخاموشی اختیار کی ہو تو وہ ہمارے لئے جائز ہے۔ لہٰذا ہم شدت اس پر نہ اختیار کریں کہ ہر رسم کو مٹایا جائے۔ اس بات پر غور کریں کہ اس رسم کو مٹایا جائے جس کے خلاف کسی معصوم کا فرمان موجود ہو تو وہ رسم ہمارے لئے حرام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Shafiqur Rahman Barq On Hindu Rashtra ہندو راشٹر کا مطالبہ کرنے والوں پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے، شفیق الرحمن برق
مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے آخر میں علماء، شعراء، اہم شخصیات اور مومینین کا شکریہ ادا کیا۔مولانا سید صفی حیدر سکریٹری تنظیم المکاتب نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے اس پروگرام میں ہمارا بہت ساتھ دیا۔ان کی مدد سے ہی ہم اپنی بات کو ہم مومینین تک نہیں پہنچا سکتے ہیں۔