پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ 'کانپور انکاؤنٹر میں مشترکہ کاروائی میں دو مجرموں کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا ، جس میں حملہ آوروں کے ایک گروپ نے جمعرات کی رات دیر گئے شہر میں ایک مجرم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔
پریس کانفرنس کے دوران، آئی جی (لا اینڈ آرڈر) اتر پردیش، جیوتی نارائن، نے کہا کہ دونوں مجرم کانپور ضلع کے بیکارو گاؤں کے رہائشی تھے۔'
انہوں نے کہا، "پولیس ٹیم کے ذریعہ کئے گئے مشترکہ آپریشن میں دو مجرم پریم پرکاش اور اتل کمار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وہ دونوں کانپور ضلع بیکارو گاؤں کے رہائشی تھے۔ ہسٹری شیٹر وکاس دوبے کے خلاف پولیس کی چھاپہ مار کاروائی جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا ، "کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملہ ہوا۔ ڈی سی پی دیویندر سنگھ کے ساتھ آٹھ پولیس اہلکار اس حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ڈی جی پی، اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) بھی موقع پر موجود تھے۔"
ادھر، آئی جی کانپور، موہت اگروال نے اعلان کیا ہے کہ وکاس دوبے کے ٹھکانوں کے بارے میں کسی بھی طرح کی اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو 50،000 روپے نقد انعام دیا جائے گا اور اس کی شناخت خفیہ رکھی جائےگی۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ کل پولیس لائن میں بیکارو گاؤں کے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک ایک کروڑ روپئے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔
آئی جی (لا اینڈ آرڈر) جیوتی نارائن نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور مختلف مجرمانہ مقدمات کی وضاحت کی۔