بھارت سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے اور اس کا حوف روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں دو لوگ کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور ان دونوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک نوجوان اور دوسری خاتون ہے۔
حال ہی میں یہ نوجوان سعودی عرب سے آیا تھا اور وہ خاتون فرانس سے آئی تھی۔ دونوں کورونا وائرس کی تفتیش کے لیے جمس پہنچے تھے۔ بخار سمیت دیگر علامات ظاہر ہونے کے بعد دونوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انوراگ بھارگو کے مطابق اتوار کے دن تین افراد کو کورونا کی تشخیص کے لیے جمس بھیجا گیا تھا۔ ان میں سے ایک کا نمونہ لے کر گھر بھیج دیا گیا۔ دیگر دو افراد کو علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ دونوں اترپردیش کے رہائشی ہیں۔ لڑکی گریٹر نوئیڈا کی رہائشی ہے۔ جبکہ یہ نوجوان اعظم گڑھ کا رہائشی ہے۔
ڈاکٹر انوراگ بھارگو نے بتایا کہ یہ دونوں ماضی میں سعودی عرب اور فرانس کے دورے پر گئے تھے۔ اس ضلع میں آمد کے بعد سے ہی محکمہ صحت کی جانب سے ان کی نگرانی کی جا رہی تھی۔
اتوار کے روز بخار، نزلہ وغیرہ کی شکایت کے بعد دونوں ضلعی ہسپتال پہنچے۔ یہاں سے ان کے نمونے کی جانچ کے لیے جیمس بھیجا گیا۔ مشکوک نظر آنے پر دونوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر جیمس میں 174 افراد کے کورونا وائرس کی تفتیش کے لیے نمونے لیے جا چکے ہیں۔