ETV Bharat / state

رامپور: کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 11 ہوئی - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں دو افراد کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد اب رامپور میں کورونا مریضوں کی کل تعداد نو سے بڑھ کر 11 ہوگئی ہے۔

کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 11 ہوئی
کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 11 ہوئی
author img

By

Published : May 10, 2020, 6:23 PM IST

حالانکہ گزشتہ ہفتہ سے تین روز قبل تک یہاں کورونا مریضوں کی تعداد 18 تھی، جو کم ہوکر 9 ہو گئی تھی۔ لیکن آج دو افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آ جانے کے بعد اب ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

رامپور میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں کم زیادہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔

آج ایک مرتبہ پھر دو افراد جس میں ایک شخص پہلے سے ہی کوارنٹین کیا گیا تھا اور ایک اسی کی آسرا کالونی کے شخص کی کورونا جانچ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ یہ دونوں افراد رامپور شہر کی آسرا کالونی کے باشندے ہیں۔

موصولہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ آسرا کالونی میں رہنے والا شخص گزشتہ دنوں گجرات کے احمد آباد سے آیا تھا، جس کو فوری طور پر جوہر یونیورسٹی میں کوارنٹین کر لیا گیا تھا۔

اس شخص کی پہلی رپورٹ منفی تھی، لیکن جب اس کی دوسری سیمپل ٹسٹ رپورٹ آئی تو اس میں پتا چلا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہے۔

ساتھ ہی اسی کالونی میں رہنے والے دوسرے شخص کی بھی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ ان دونوں افراد کے اہل خانہ کو طبی محکمہ کا عملہ جوہر یونیورسٹی کے کوارنٹین سینٹر لے گیے ہیں۔

وہیں آسرا کالونی کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیکر سیل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.