ETV Bharat / state

ایٹہ: گڑھے کے پانی میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت

ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹہ کے دیہات کوتوالی علاقے میں بارش کے پانی سے بھرے گڈھے میں ڈوب کر دو بچوں کی موت ہوگئی۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 4:33 PM IST

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ دیہات کوتوالی علاقے کے نرہرا گاؤں باشندہ نتیش(15)اور راہل(14)جمعہ کی شام کو مویشی چرانے گئے تھے۔

اس درمیان دونوں بارش کے پانی بھرے گڈھے کے کنارے کھڑے تھے کہ اچانک ان کاپیر پھسل گیا۔

دونوں اس میں ڈوب گئے۔

یہ بھی پڑھیے:'کورونا وبا سے قبل معاشی بدانتظامی کیوں اور کیسے ہوئی؟'

مقامی افراد نے بڑی مشقت کے بعد دونوں کو باہر نکالا لیکن تب تک ان کی موت ہوچکی تھی۔

مقامی افراد کا الزام ہے کہ ریلوے کے ٹھیکدار نے مٹی کھدائی تھی جس کے بعد وہاں کافی گہرا گڈھا ہوگیا تھا اور اسے برابر نہیں کیا۔

لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.