پریاگ راج: ریاست اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے شیوکٹی تھانہ علاقے میں جمعرات کو گنگا میں نہانے گئے بی ٹیک سال دوم کے دو طلبہ ڈوب گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ موتی لال نہرو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم این آئی ٹی) میں بی ٹیک سال دوم کے طالب علم دیپیندر سنگھ اور وکاس موریہ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ شیو کٹی علاقہ واقع کوٹرشیر مہادیو مندر کے نزدیک گنگا میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے وقت اچانک دونوں گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے لاشیں تلاش کررہی ہے۔ ابھی تک لاشیں برآمد نہیں کی جاسکی ہیں۔ دونوں کی عمریں تقریبا 22 سے 23 کی بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیپیندر راجستھان کے الور کا رہنے والا تھا جبکہ وکاس موریہ مئو کا رہنے والا ہے۔ دونوں ایم این آئی ٹی ہاسٹل میں رہ کر پڑھائی کررہے تھے۔ پولیس نے دونوں کے اہل خانہ کو جانکاری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2023 کے آخر میں ضلع کانپور کے تھانہ جاجماؤ میں گنگا میں نہاتے ہوئے 4 دوست ڈوب گئے تھے، جن میں سے 3 کو غوطہ خوروں نے بچا لیا۔ جبکہ ایک کی موت ڈوبنے سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے متوفی کے لواحقین کو اطلاع دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق جاجماؤ تھانہ علاقے کے تحت چار دوست گنگا میں نہانے پہنچے تھے۔ جب چاروں نہاتے ہوئے ڈوبنے لگے تو گھاٹ کے کنارے موجود غوطہ خوروں نے گنگا میں چھلانگ لگا کر انہیں بچانے کی کوشش کی۔ لیکن اس دوران ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: Youths Drowned in Budaun بدایوں میں تین سگے بھائیوں کی گنگا میں ڈوبنے سے موت
یو این آئی